• news

اسلامی نظریہ کونسل عوامی ٹیکس سے چلتی، ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کرسکی: فواد چودھری

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں کہ اسلامی نظریہ کونسل کو جہاں رہنمائی دینی چاہیے وہاں نہیں دیتی۔ انہوں نے کہا کہ کونسل بہت سے معاملات پر ذمہ داری کا ثبوت نہیں دے سکی، کونسل کا نظام عوامی ٹیکسوں سے چلتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ کہ مسلم لیگ ن کے اندر لڑائیاں شروع ہو چکی ہیں، کچھ لیگی رہنما خواجہ آصف کو میٹنگز میں بھی نہیں بلانا چاہتے۔ فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف کو واپس آکر مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے، لگتا ہے ان کے لیے تلاش گمشدہ کا اشتہار دینا پڑے گا۔ ایک تقریب سے خطاب میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو آخر کار سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے کی طرف آنا ہے، میری وزارت نے امپورٹ و ایکسپورٹ کیلئے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے، سکول، کالجز و یونیورسٹیوں کو سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں فعال بنانا چاہتے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود خود سے ٹی وی بھی نہیں بنا سکتے، آئندہ آنے والے سال سائنس و ٹیکنالوجی، عقل اور منطق کے سال ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن