رشتے اور تعلق
مکرمی!رشتے اور تعلق اللہ نے انسان کے لیے بنائے ہیں۔ اس میں انسان کے لیے اس وقت کا فائدہ اور سہولت موجود ہوتی ہے جس کا انسان جوانی اور طاقت میں ادارک نہیں رکھتا۔ جیسے اولاد انسان کے لیے بڑھاپے کا سہارا ہوتی ہے مگرجوانی میں انسان کی طاقت بڑھاپے کی کمزوری کا اندازہ نہیں رکھتی حالانکہ بڑھاپے کی اس کمزوری کا واحد مضبوط سہارا ایک ہی رشتہ ہوتا ہے اور وہ ہوتا ہے اولاد ہے۔ دنیا کی طاقت اوردولت بھی بڑھاپے کا سہارا نہیں بنتی ہے۔انسان ان سب سے آشنا ہوکر بھی آنکھیں چراتا ہے اور اپنے فیوچر کے لیے وہ سب کچھ کرتا چلا جاتا ہے جس سے اللہ اسے روک رہا ہوتا ہے۔ وہ اللہ کی پلاننگ سے ہٹ کر اپنے منصوبے بناتا ہے مگر کامیاب ہونے پر بھی ناکام ہی رہتا ہے۔(عبدالوارث ساجد)