• news

ہمارا اتحاد ہمیں غیر ملکی ریشہ دوانیوں سے بچا سکتا ہے: مولانا فضل الرحمن بن محمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمان بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا اتحاد ہی ہمیں غیر ملکی ریشہ دوانیوں سے بچا سکتا ہے ہمیں خود کو تفرقہ بازی ذاتی دشمنی منافقت و عداوت اور مخالفت برائے مخالفت سے دور رکھنا ہوگا۔ اسلام سلامتی انسانی فلاح و بہبود بھائی چارے کا دین ہے اسے ہمیں اپنی عملی زندگیوں میں جاری و ساری کرنا ہوگا پوری امت قرآن و سنت کے ایک ایجنڈے پر متحد ہوکر مسلمانوں کے خلاف ہونے والے ظلم و زیادتیوں کے خلاف آواز بلند کر سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن