• news

منہاج القرآن کے زیر اہتمام ماہانہ مجلس درود پاک

لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ؐکا روحانی اجتماع آج مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میںہو گا۔ ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، ،علامہ امداد اللہ قادری ،علامہ میر آصف اکبر، حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل سمیت علمائے کرام، مشائخ عظام اور معروف قراء و نعت خوان روحانی اجتماع میں شرکت کریں گے۔ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ؐکی ماہانہ محفل میں مرکزی گوشہ درود اور پاکستان سمیت ساری دنیا میں قائم حلقہ ہائے درود میں پڑھا جانے والا درود پاک حضور ؐکی بارگاہ میں پیش کیا جائے گا ، روحانی اجتماع کے اختتام پر ملکی سلامتی اور قیام امن کیلئے خصوصی دعا کی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن