• news

مہنگائی کا طوفان حکمرانوں کو بہا لے جائیگا:محموداختر گورائیہ

فیروزوالہ( نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے ضلعی کے رہنما محمود اختر گورائیہ نے کہا ہے کہ مہنگائی کا طوفان حکومت کو بہا لے جائے گا ، پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے کیلئے باکردار قیادت کی ضرورت ہے بات بات یوٹرن لینے اور جھوٹ پر جھوٹ بولنے والے حکمران اس قابل نہیں کہ پاکستان کو ریاست مدینہ کے ماڈل پر استوار کرسکیں یہ خدمت بھی نواز لیگ ہی برسراقتدار آکر انجام دے گی، اپنے ایک بیان میں محمود اختر گورائیہ نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کے لئے (ن) لیگ کی قیاد ت کی طرف سے انکے دور اقتدار میں اٹھائے گئے اقدامات کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن