مولانا عبدالرئوف مکی کیلئے دعائے صحت کی اپیل
لاہور (پ ر ) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی نائب مولانا عبدالرؤف مکی دل کے عارضہ اور علالت کے سبب ہسپتال میں زیر علاج ہیں ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ، ڈاکٹر احمد علی سراج ، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود،مولانا قاری شبیر احمد ، مولانا قاری محمد رفیق نے مولانا عبدالرؤف مکی کی علالت پر شدید تشویش کا اظہار اور دعائے صحت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا عبدالرؤف مکی کی علالت سے دینی و مذہبی حلقوں میں دعائے صحت کا سلسلہ جاری ہے ۔جامعہ اشرفیہ لاہور میں مہتمم حافظ فضل الرحیم اشرفی نے بھی مولانا عبدالرؤف مکی کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔