• news

ہرات پر فضائی حملہ جنگی جرم، امریکی فوج ملک سے نکل جائے، افغان ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ

کابل (آئی این پی ) افغا ن اراکین پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ ہرات پر فضائی حملے کی وجہ سے امریکی فوجی جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے گزشتہ روز ہرات صوبے میں امریکی فوجیوں کے فضائی حملے کی جس میں 60 سویلین افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے مذمت کرتے ہوئے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کا مطالبہ کیا۔ ارکان نے کہا پارلیمنٹ کے نمائندوں پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی امریکی حملے کا جائزہ لینے کیلئے ہرات جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن