• news

جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں اپنی فوج تعینات کرنے سے انکار کردیا

سیئول(اے پی پی) جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں فوج بھیجنے کی امریکا کی درخواست مسترد کردی ہے۔یونہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ کانگ کیونگ نے اراکین پارلیمنٹ سے گفتگو میں کہا کہ جنوبی کوریا امریکہ کا اتحادی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم ہر معاملے میں امریکہ کا ساتھ دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز بھی ان معاملات میں ہے جن میں ہم امریکہ کا ساتھ نہیں دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن