• news

ایڈیشنل سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن ڈاکٹر تنویر ا حمد قریشی کا تبادلہ منسوخ

اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی حکومت نے تقررو تبادلوں اور احکامات کو منسوخ کرتے ہوے ٔپاکستان ایڈمنسٹر یٹو سروس گروپ گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن ڈاکٹر تنویر ا حمد قریشی کا تبادلہ منسوخ کردیاہے ۔قبل ازیں انھیں ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ سروسز ڈویژن تعینات کیا گیا تھا۔وہ بدستور پیٹرولیم ڈویژن میں فرائض انجام دیں گے۔ڈاکٹر تنویر قریشی کی جگہ ایڈیشنل سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی جودت ایاز کو لگایا گیا تھا۔جودت ایاز کی پٹرولیم ڈویژن میں تعیناتی کا حکم بھی منسوخ کردیاگیا ہے۔جودت ایاز بدستور موسمیاتی تغیر ڈویژن میں فرائض انجام دیں گے۔اسی طرح پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سروس گروپ گریڈ 18 کی سندس ارشاد کی خدمات پنجاب حکومت کے سپردکردی ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تینوں احکامات کے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن