ایم کیو ایم کی ساکھ بہت زیادہ خراب ہوگئی ہے: فاروق ستار
کراچی (نیوز رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما اور ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی کو پہلے ہی استعفیٰ دے دینا چا ہئے تھا، انہیں اب پارٹی کی قیادت بھی چھوڑ دینی چاہئے، ایم کیو ایم کی ساکھ اب بہت زیادہ خراب ہوگئی ہے، وفاقی وزرا کو کراچی کے مسائل کا ادراک ہی نہیں، موجودہ وفاقی حکومت نے ڈیڑھ سال میں ایک پیسہ بھی کراچی کی ترقی کیلئے اب تک خرچ نہیں کیا، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں 2018کے الیکشن نتائج کو ہی تسلیم نہیں کرنا چاہیے تھا۔