• news

عراق میں فوجی اڈے پر حملہ خوفناک، 10 مقامات تباہ ہوئے: امریکی ٹی وی

نیویارک (نیٹ نیوز) امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق کے عین الاسد فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے سے کم ازکم 10 مقامات تباہ ہوئے ہیں جبکہ ایک امریکی فوجی نے ایرانی حملے کو انتہائی خوفناک بتایا ہے۔عراق میں امریکا کی جانب سے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی کارروائی کے بعد ایران کی جانب سے کی جانے والی جوابی کارروائی میں عراق کے عین الاسد فوجی اڈے پر ایرانی میزائل داغے گئے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے میزائل حملے کی بعد ’ا?ل اِز ویل‘ کا ٹوئٹ کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ حملیمیں فوجی اڈے کو معمولی نقصان ہوا ہے۔ دوسری جانب امریکی ٹی وی کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ فوجی اڈے پر تباہ کاری کے مناظر کچھ اور ہی کہانی بتا رہے ہیں اور اڈے پر تباہی کے مناظر سے غیر معمولی صورتحال کا اشارہ ملتا ہے۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایرانی حملے میں امریکی فوجیوں کے رہائشی کوارٹرز بھی تباہ ہوچکے ہیں تاہم ایڈوانس وارننگ سسٹم کے باعث جانی نقصان نہیں ہوا۔فوجی اڈے تک رسائی پانے والی ایک صحافی نے کہا کہ فوجیوں نے انہیں بتایا ہے کہ حملیسے کئی گھنٹے قبل جان گئے تھے کہ کچھ نہ کچھ ہونے جا رہا ہے اس لیے احتیاطی تدابیراختیار کی گئی تھیں جبکہ کچھ فوجی بنکرز میں موجود تھے، زیادہ ترچیک پوسٹوں پرتعینات تھے۔ایک امریکی فوجی نے بتایا کہ رات ایک بج کر 34 منٹ پر ایرانی میزائل حملے شروع ہوئے، حملیکا منظر بیان کرنا مشکل ہے کیونکہ یہ ایک انتہائی خوفناک حملہ تھا تاہم احتیاطی تدابیر اور محفوظ مقامات پر منتقلی سے جان بچ گئی۔

ای پیپر-دی نیشن