اظہر علی کے والد کا سالگرہ منانے کا انوکھا انداز، ویڈیو وائرل
لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کے والد نے اپنی سالگرہ انوکھے انداز سے منائی اور 75برس کی عمر میں ایک بار پھر خود کو فٹ ثابت کردیا۔قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اظہر علی اپنے والد کے ہمراہ جاگنگ کررہے تھے۔انہوں نے لکھا کہ ابو نے اپنی 75ویں سالگرہ پوری فیملی کے ساتھ منائی، ان کے بیٹے، پوتے اور نواسوں نے ماڈل ٹان پارک میں واک کر کے اہم دن کی خوشی منائی۔ اظہر علی نے بتایا کہ ابو روزانہ یہاں واک کرنے آتے ہیں۔قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان کے والد کو انوکھے انداز سے سالگرہ منانے اور اس عمر میں بھی خود کو فٹ ثابت کرنے پر صارفین نے انہیں بہت سراہا اور سالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔صارفین نے ان کے لیے لمبی عمر، خوشیوں اور صحت اور اسی طرح ہمیشہ فٹ رہنے کے لیے بھی دعا کی۔