شہر قائد میں دوسری کمشنر کراچی سٹی میراتھن ریس
لاہور(سپورٹس رپورٹر)شہر قائد میں دوسری کمشنر کراچی سٹی میراتھون کا انعقاد کیا گیا۔ میراتھون کے شرکا ء نے تین مختلف کیٹگریز میں دس کلو میٹر تک دوڑ کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ وزیر اعلی سندھ کا کہنا ہے کہ اگلے سال میں بھی دوڑ کا حصہ بنوں گا۔ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کراچی میں منعقد ہوگی۔کراچی کے شہری صبح سویرے معین خان اکیڈمی کے قریب جمع ہوئے اور دوسری کمشنر کراچی سٹی میراتھون میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔خواتین اور مردوں کی تین کیٹگریز میں مقابلوں میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔سینئر سٹیزنز نے بھی میراتھن کے انعقاد کو سراہا۔ وزیر اعلی سندھ نے شہریوں کو پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب کراچی میں منعقد ہونے کی خوشخبری بھی سنائی۔ کہا اگلی بار دس کلو میٹر کی ریس میں حصہ لوں گا۔کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ میں نے جس ایونٹ کی شروعات پچھلے سال کی آج وہ بین الاقوامی سطح کا ایونٹ بن چکا ہے۔شہریوں نے میراتھن کے انعقاد کو خوب سراہا۔ مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کے انعقاد کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔