• news

پاکستان پولو کپ 2020ء ٹیم باڑیز نے ٹیٹرا پاک کو ہراکر جیت لیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان پولو کپ 2020ء ٹیم باڑیز نے جیت لیا، فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ٹیٹراپاک ٹیم کو 5-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فائنل کافی دلچسپ رہا۔ باڑیز کی طرف سے پہلے چکر میں دو گول کرکے برتری حاصل کرلی گئی۔ دوسرے چکر میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول سکور کیا۔ جبکہ تیسرے چکر میں باڑیز کی ٹیم نے ایک گول سکور کیا۔ چوتھے چکر میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول سکور کیا۔ اس طرح باڑیز کی ٹیم نے ایچ بی ایچ پاکستان کپ 5-3 سے جیت لیا۔ باڑیز کی طرف سے ارینسٹوٹروٹزنے تین اور شاہ شمیل عالم نے دو گول سکور کیے۔ ٹیٹرا پیک کی طرف سے ایڈورڈ بینر ایو نے تینوں گول سکور کیے۔ قبل ازیں سبڈری فائنل میں ڈائمنڈ پینٹس بلیو نے ڈائمنڈ پینٹس وائٹس کو 6-3 سے ہرا دیا۔ ڈائمنڈ پینٹس بلیو کی طرف سے بلال حئی نے تین جبکہ ممتاز عباس نیازی نے دو گول جبکہ ماریانوریگل نے ایک گول سکور کیا۔ ڈائمنڈ پینٹس وائٹس کی طرف سے میر حذیفہ احمد نے دو جبکہ حسام علی حیدر نے ایک گول سکور کیا۔ اختتامی تقریب میں وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ اور حبیب بینک کے جنرل مینجر سینئرریجنل چیف سنٹری محمود شریف جنجوعہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

ای پیپر-دی نیشن