• news

افغانستان قومی اتھلیٹک فیڈریشن کی سربراہ خاتون منتخب

لاہور(سپورٹس ڈیسک) افغان خاتون اتھلیٹ روبینہ جلالی کو قومی اتھلیٹک فیڈریشن کا نیا سربراہ منتخب کر لیا گیا ہے۔ وہ 4 برس تک اس اہم عہدے پر فائز رہیں گی۔روبینہ جلالی نے کہا کہ وہ اس ادارے کو اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق چلانے کی کوشش کریں گی۔ نیشنل اتھلیٹک فیڈریشن کی الیکٹورل جنرل اسمبلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں جلالی کو اکثریتی ووٹ سے صدر چنا گیا۔ اس سے قبل 35 سالہ جلالی اس افغان ادارے کی ویمن نائب صدر کے عہدے پر فائز تھیں۔روبینہ جلالی ایسی واحد افغان خاتون اتھلیٹ ہیں، جنہوں نے اولمپک مقابلوں میں افغانستان کی نمائندگی کی ہے۔ انہوں نے 2004ء اور 2008ء کے اولمپک مقابلوں میں شرکت کر کے تاریخ رقم کی تھی۔ تجزیہ نگاروں نے اس پیش رفت کو افغانستان میں حقوق نسواں کے لیے انتہائی اہم قرار دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن