والد فیملی کے اصرار پر ہوا خوری کیلئے گئیتصویر کو سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے: حسین نواز
لندن (نوائے وقت رپورٹ) حسین نواز نے لندن میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ نواز شریف کی خاندان کے ہمراہ بنی تصویر کو غلط سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے۔ نواز شریف خاندان کے افراد کے اصرار پر گھر سے ہوا خوری کیلئے نکلے تھے۔ نواز شریف کی گائز ہسپتال میں ہیماٹولوجسٹ کے ساتھ اپوائنٹمنٹ تھی۔ ہیماٹولوجسٹ نے تاکید کی ہے کہ دل کے علاج سے پہلے مشاورت کی جائے۔ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس تاحال مستحکم نہیں جس پر ڈاکٹرز نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک ہفتے میں نواز شریف کا کارڈیک پروسیجر متوقع ہے۔ نواز شریف کے مزید ٹیسٹ کیلئے خون کے نمونے لئے گئے ہیں۔