• news

آرمی چیف، جرمن وزیر مملکت خارجہ ملاقات، خطہ میں امن کیلئے پاکستانی کردار کی تعریف

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) جرمن دفتر خارجہ کے منسٹر آف سٹیٹ نایئلز اینن نے گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دوران ملاقات باہمی دلچسبی کے امور، خطہ میں سلامتی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے اقدامات جیسے موضوعات زیر غور آئے۔ جرمن منسٹر آف سٹیٹ نے خطہ میں امن و سلامتی کے استحکام کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

ای پیپر-دی نیشن