• news

پاکستانی معیشت میں بہتری آئی، خرابیاں دور ہو گئیں: فچ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) عالمی ریٹنگ کے ادارے فیچ نے پاکستان کی ریٹنگ جاری کردی ہے، جس میں پاکستانی معیشت کو بی مائنس ریٹنگ میں ہی برقرار رکھا گیا ہے جبکہ آڈٹ بنک کو مستحکم بنایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام سے ادائیگیوں میں بہتری آئی اور پالیسی ایکشن نے ملکی معاشی خرابیوں کو دور کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران پاکستانی معیشت کو درپیش بیرونی خطرات میں کمی واقع ہوئی، ملکی جاری خسارے میں کمی ریکارڈ کی گئی اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھے ہیں، کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی کی بڑی وجہ درآمدات میں کمی ہے۔ فیچ نے کہا ہے کہ 30 جون 2019 کو پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ جی ڈی پی کے 4.9 فیصد تھا، جب کہ رواں مالی سال جاری خسارہ جی ڈی پی کے 2 اعشاریہ 1 فیصد رہنے اور اگلے مالی سال میں جاری خسارہ جی ڈی پی کے 1 اعشاریہ 9 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ ادارے نے زر مبادلہ کے لچک دار نظام اپنانے کی تعریف کی، حکومت ریونیو کو بھی بہتر بنا رہی ہے ،فیچ نے کہا کہ فنانشیل مینجمنٹ ایکٹ کے ذریعے حکومت نے مالیاتی نظم وضبط کو بہتر بنایا ہے، عالمی بینک کی ایز آف ڈوئنگ بزنس رپورٹ میں 136س108درجے پر ترقی ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن