محکمہ سپورٹس اورلٹریسی میں کھیلوں کے فروغ کیلئے معاہدے پر آج دستخط ہونگے
لاہور(سپورٹس رپورٹر) محکمہ سپورٹس، یوتھ افیئرز، ٹورازم و آثار قدیمہ کھیلوں کے فروغ کے لئے محکمہ لٹریسی ، نان فارمل ایجوکیشن کے ساتھ 14جنوری بروز منگل کو پنجاب سٹیڈیم میں ایم او یو پر دستخط کریں گے، مفاہمت کی یادداشت کے مطابق محکمہ سپورٹس، یوتھ افیئرز، ٹورازم و آثار قدیمہ، محکمہ لٹریسی کے تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کیلئے سالانہ کھیلوں کے پروگراموں کی تشکیل اور سیاحتی مقامات سے متعلق نصاب بنانے کیلئے معاونت کرے گا ،سیکرٹری سپورٹس، یوتھ افیئرز، ٹورازم و آثار قدیمہ احسان بھٹہ اور سیکرٹری لٹریسی، نان فارمل ایجوکیشن سمیرا صمد ایم او یو پر دستخط کرینگے، تقریب دوپہر 2بجے منعقد ہوگی ، اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل، یوتھ افیئرز، ٹورازم و آرکیالوجی رائے تیمور خان بھٹی اور وزیر لٹریسی و نان فارمل ایجوکیشن راجہ راشد حفیظ میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے ،ایم او یو کے مطابق محکمہ لٹریسی اور نان فارمل ایجوکیشن کے تعلیمی اداروں کے طلبہ وطالبات کو تاریخی و سیاحتی مقامات کی مفت سیر بھی کرائی جائے گی اور ان کو تاریخی اور سیاحتی مقامات سے متعلق اہم معلومات بھی فراہم کی جائیں گی۔