• news

ویسٹ انڈین آل رائونڈرڈین براوو تین برس بعدقومی ٹی ٹونٹی ٹیم میںشامل

نگسٹن (سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے اپنے تجربہ کار آل رائونڈرڈ وین براوو کو تین سال کے طویل عرصے بعد ایک مرتبہ پھر ٹی 20 سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 36 سالہ ڈوین براوو کو رواں مہینے کے آخر میں آئرلینڈ کیخلاف شیڈول تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کیلئے 13 رکنی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ڈوین براوو نے آخری مرتبہ ستمبر 2016ء میں پاکستان اپنا آخری ٹی 20 میچ کھیلا تھا تاہم ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ رواں سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ کو مدنظر رکھے ہوئے ہے اور اسی کی تیاریوں کے سلسلے میں ہی ڈوین براوو کو واپس بلایا گیا ہے۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر روجر ہارپر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈوین براوو کو ٹی 20 کرکٹ میں ’ڈیتھ بائولنگ‘ کی اہمیت کے مدنظر واپس بلایا گیا ہے کیونکہ ٹیم میں اس وقت ایسے کھلاڑیوں کی کمی ہے جبکہ ڈوین براوو کا ریکارڈ اس حوالے سے شاندار رہا ہے، وہ ناصرف خود ’ڈیتھ بائولنگ‘ کا شعبہ سنبھالیں گے بلکہ اس ضمن میں وہ نوجوان بائولرز کیلئے مینٹور کا کردار بھی ادا کریں گے۔واضح رہے کہ ڈوین براوو نے 66 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتے ہوئے 1,142 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ 66 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں اور مختصر فارمیٹ میں ان کا تجربہ ٹی 20 ورلڈکپ کے دوران ویسٹ انڈیز کے نوجوان بائولرز کیلئے یقینا اہم ثابت ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن