آل پاکستان روپ سکیپنگ ٹورنامنٹ 31 جنوری سے کراچی میں شروع ہوگی
ا سلام آباد (این این آئی)پاکستان روپ سلیپنگ فیڈریشن کے زیراہتمام آل پاکستان روپ سکیپنگ چمپئن شپ 31 جنوری سے سٹی سکول ( ڈی کے کیمپس) کراچی میں شروع ہوگی۔ پاکستان روپ سلیپنگ فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے اور چمپئن شپ چھ کیٹگریز مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، خواتین سنگلز، مینز ڈبلز، ویمنز ڈبلز، مینز ٹیم اور ویمنز ٹیم کے مقابلے شامل ہیں۔ انہوں نیکہا کہ ٹورنامنٹ 2 فروری تک جاری رہے گا اور ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔