آسٹریلوی سفیر کا آگ سے متاثرہ علاقے کیلئے امداد کی پیش کش پر پاکستان سے اظہار تشکر
اسلام آباد (آن لائن) آسٹریلیا کے سفیر ڈاکٹر جیفری شاء نے پاکستان کی جانب سے آسٹریلیا میں آگ سے متاثرہ علاقے کیلئے امداد کی پیش کش کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کے سفیر ڈاکٹر جعفری شاء نے کہا وزیر اعظم عمران خان اور چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی جانب سے آسٹریلیا میں آگ لگنے کی وجہ سے گہری دکھ کا اظہا رکیا ہے اور پاکستان کی جانب سے مدد کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے جذبات کا شکریہ ادا کیا ہے۔