• news

فوج میں 7400 افسران کی کمی، بحریہ اور فضائیہ کا بھی یہی حال ہے: بھارتی آرمی چیف

نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارت کے نئے آرمی چیف نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی فوج کو افسران کی کمی کا سامنا ہے۔ بھارتی بحری اور فضائی افواج میں بھی افسران کی کمی ہے تاہم بّری فوج میں افسران کی کمی اس سے کئی گنا زیادہ ہے۔بھارت کے نئے آرمی چیف جنرل منوج موکند نرونے نے کہا ہے انڈین فوج میں افسران کی کمی اب بھی برقرار ہے۔فوج میں اس وقت تقریباً 7400 افسران کی کمی ہے یعنی انڈین فوج میں لیفٹیننٹ یا اس سے اوپر کے عہدوں کے لیے جتنے افسران کی ضرورت ہے وہ موجود نہیں۔بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ انڈیا کی بحری اور فضائی افواج میں بھی افسران کی کمی ہے تاہم بّری فوج میں افسران کی کمی اس سے کئی گنا زیادہ ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارتی حکومت کے متعدد اقدامات کے باوجود بھارتی نوجوان فوج میں شمولیت کی رغبت نہیں رکھتے۔ بھارتی فوج گزشتہ 4 سال سے مختلف ریاستوں میں بھرتی کیمپس قائم کر رہی ہے جہاں عوام کو فوج میں مہیا سہولیات اور تنخواہوں میں اضافے سے متعلق آگاہی دی جاتی ہے اس کے باوجود کوئی خاص کامیابی دیکھنے میں نہیں آئی۔ ماہرین کے مطابق قابلیت اور صلاحیت رکھنے والے افراد فوج میں بھرتی ہی نہیں ہونا چاہتے۔ ادھر سوشل میڈیا پر جنرل منوج کے اس بیان پر بہت بات ہو رہی ہے۔ کئی سابق فوجی افسران نے ان کے اس بیان کو سراہا ہے۔انڈین فوج کے ریٹائرڈ افسرمیجر ڈی پی سنگھ نے فوجی سربراہ کے بیان کے بعد ٹویٹ کیا کہ ’ایس ایس بی میں بیشتر افراد اس لیے فیل ہو جاتے ہیں کہ ان میں احساسِ ذمہ داری کی کمی ہوتی ہے۔‘تو کیا یہ کہنا ٹھیک ہوگا کہ انڈین فوج کے لیے قابل افراد کی انڈیا میں کمی ہو گئی ہے یا وجہ کوئی اور ہے؟۔

ای پیپر-دی نیشن