• news

اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے، ترقی اور قومی ایجنڈے پر سب متفق ہیں: فردوس عاشق

اسلام آباد(این این آئی) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتیں ملکی ترقی اور قومی ایجنڈے پر متفق ہیں، اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔معاون خصوصی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا یکجہتی کے ساتھ ہر محاذ پر ملکی مفادات کا تحفظ کریں گے، اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر مشاورت سے آگے بڑھیں گے، نقطہ نظر کے اختلاف پر اپوزیشن کی امیدوں پر اوس پڑنے والی ہے، ان کی حسرتیں ایک حسرت بن کر رہ جائیں گی، ملک و قوم کی خوشحالی کا عمل مزید قوت سے آگے بڑھے گا۔

ای پیپر-دی نیشن