• news

لاہور قلندرز کی پی ایس ایل میں کامیابی کیلئے پر امید ہوں : فخر زمان

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین فخر زمان پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی کامیابی کیلئے پر امید ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے سیزن اچھے نہیں گئے لیکن اس بار قلندرز ضرور ٹاپ پر فنش کریں گے۔ لاہور قلندرز کی ٹیم اس بار فینز کو مایوس نہیں کریگی۔ پچھلے چار سیزن میں قلندرز سے اچھا پرفارم نہیں ہوا لیکن اس بار وہ پر امید ہیں کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اچھا پرفارم کریگی اور پی ایس ایل فائیو میں ٹاپ پر فنش کرے گی ۔ لاہور قلندرز نے اس بار انٹرنیشنل کرکٹ نہ کھیلنے والے سہیل اختر کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے ۔ نوجوان بیٹسمین محمد فیضان نے کہاہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اس بار فینز کو مایوس نہیں کرے گی۔ سلور کیٹیگری میں منتخب جاہد علی نے کہا کہ لاہور قلندرز کا سکواڈاچھا بنا ہے، اس بار قلندرز ضرور پی ایس ایل میں کامیاب ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن