• news

پاکستان نے سری لنکا کو وارم اپ میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے جنوبی افریقہ میں جاری انڈر19کرکٹ ورؒلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں سری لنکا کو4وکٹوں سے شکست دیدی ۔ افغانستان نے انگلینڈ ‘بھارت نے زمبابوے اور جنوبی افریقہ نے نائیجیریا کوہرا دیا ۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیااور پوری ٹیم 215رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔پرانا وتھانا بارہ ‘مشرہ پندرہ ‘محمد شماز انیس ‘ابیشک تیرہ ‘کپتان پریرا 55‘ڈنیوشا 68‘وکرما سنگھے صفر ‘وجے سنگھے سات ‘ندیشان ایک اور تھلاکا رتنے دو رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ ڈینیئل دو رنز پر ناٹ آئوٹ رہے ۔ طاہر حسین نے چار ‘محمد عامر خان ‘عباس آفریدی اور عامر علی نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ پاکستان انڈر19ٹیم نے ہدف 45.2اووورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پرپورا کرلیا ۔ حیدر علی 33‘محمد شہزاد چوبیس ‘کپتان روحیل نذیر پانچ ‘فہد منیر 51ریٹائرڈ ‘محمد حارث 43قاسم اکرم 29رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ عرفان خان گیارہ اور عباس آفریدی د س رنز پرناقابل شکست رہے ۔دمشناکانے تین ‘ندیشان نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔سری لنکا نے 10بائولرز آزمائے ۔ افغانستان نے انگلینڈ کو 21رنز سے پچھاڑ دیا ۔ افغانستان انڈر19ٹیم نے 8وکٹوں پر 205رنز بنائے ۔ فرحان ذکیل کپتان پانچ ‘عمران بارہ ‘ابرہیم زدران چوبیس ‘رحمان اللہ سات ‘عبد الرحمٰن 54‘آصف موسیٰ زئی پندرہ ‘محمد اسحٰق 43‘شفقت اللہ غفاری صفر ‘عابد محمدی 26رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ کیولین نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔انگلینڈانڈر19ٹیم 184رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ ایویسن 37‘چارلز ورتھ چھبیس ‘ہینز انتیس رنز بناکر نمایاں رہے ۔ فضل حق نے تین ‘عبد الرحمٰن ‘نور احمد اور شفیق اللہ غفاری نے دو دو کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا ۔ بھارت نے زمبابوے کو 23رنز سے ہر ا دیا ۔ بھارت انڈر19ٹیم نے 295رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔تلک ورما 73‘گارگ73رنز بناکر نمایاں رہے ۔ ننگیو نے دو کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا ۔ زمبابوے انڈر19ٹیم 272رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔ شینڈروف 81‘اولڈ نو 66‘شمبا52رنز بناکر نمایاں رہے ۔کارتک تیاگی نے تین کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا۔ جنوبی افریقہ نے نائیجیریا کو 8وکٹوں سے زیر کرلیا ۔ نائیجیرین انڈر19ٹیم 37اوورز میں صرف61رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ 10کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی نہ داخل نہ ہوسکے ۔ایس مبا بارہ رنز بناکر نمایاں رہے ۔ کھمالو‘پارسنز ‘بریٹ موڈی موکوانے اور وین وورین نے دو دو کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا ۔ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں آج بدھ کو آخری چار وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے۔ انڈر19 ورلڈ کپ کے 13 ویں ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز 17 جنوری سے جنوبی افریقہ میں ہوگا جس میں دنیا بھر سے 16 ٹیمیں شرکت کریں گی۔آج پہلے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا اور کینیڈا ک ‘دوسرے میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ ، تیسرے میں جاپان اور متحدہ عرب امارت جبکہ چوتھے میچ میںسکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی ۔

ای پیپر-دی نیشن