• news

ٹیسٹ کپتان اظہر علی ‘ر وکٹ کیپر محمد رضوان کے فٹنس ٹیسٹ مکمل

لاہور(نمائندہ سپورٹس+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کے ٹیسٹ کپتان اظہر علی اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے بھی فٹنس ٹیسٹ مکمل ہو گئے ہیں۔ اسد شفیق کا فٹنس ٹیسٹ دیگر کرکٹرز کے ہمراہ 20 اور 21 جنوری کو ہو گا۔تینوں کرکٹرز وائرل انفیکشن کی وجہ سے فٹنس ٹیسٹ نہیں دے سکے تھے۔گزشتہ ہفتے دس سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ہوئے مگر اکثریت فٹنس ٹیسٹ کے معیار تک نہ پہنچ سکی تھی۔فٹنس ٹیسٹ کا معیار بڑھانے کی وجہ سے کھلاڑی خاصے پریشان ہیں اور ان کے مطلوبہ معیار تک نہ پہنچنے کی وجہ بھی یہی بتائی گئی ہے۔حسن علی کی پسلیوں کی انجری کا جائزہ لینے کیلئے ایک دو روز میں سکین ہو گا جبکہ کمر کے کھنچاؤ کا شکار فخر زمان کا بھی فٹنس ٹیسٹ نہیں ہو سکا تھا۔امکان ہے کہ کلئیرنس ملنے کے بعد ان کا بھی فٹنس ٹیسٹ 20 اور 21 جنوری کو محمد عامر ، شاداب خان اور وہاب ریاض کے ساتھ ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن