اعصام الحق کی جوڑی آکلینڈ اوپن کے ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی
لاہور(نمائندہ سپورٹس+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔ نیوزی لینڈ میں مرد کھلاڑیوں پر مشتمل آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور انکے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ نے حریف بولیویا کے ہیوگو ڈیلین اور انکے برازیلین جوڑی دار تھیاگو مونٹیرو کو 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کا کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔