• news

سلامتی کونسل میں پھر مسئلہ کشمیر کی گونج، فوجی مبصرین نے بریفنگ دی

نیو یارک (نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں گزشتہ روز کشمیر کا معاملہ اٹھایا گیا، ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ نے حکام سلامتی کونسل کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ بریفنگ ڈیپارٹمنٹ آف پیس آپریشنز کے ملٹری ایڈوائزر نے دی فوجی مبصر گروپ کے سیاسی امور کے معاون نے بھی سیکرٹری جنرل سلامتی کونسل کو بریفنگ دی۔ فوجی مبصر گروپ کے دونوں حکام نے دس سے پندرہ منٹ تک الگ الگ بریفنگ دی۔ گروپ کے دونوں حکام سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے سوالات کئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جموں و کشمیر اب ایک فعال فائل ہے۔ کشمیر کے معاملے پر اب ایسی بریفنگ معمول کا حصہ بن رہی ہیں۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقبل مندوب ژینگ مین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل اجلاس میں کشمیر کی زمینی صورتحال پر غور کیا گیا کشمیر ہمیشہ سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہے چین کا کشمیر پر مؤقف بالکل واضح ہے روس کے مستقل مندوب دمتری پولیاسنکی نے کہا کہ سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس میں کشمیر کا معاملہ زیر بحث آیا روس پاکستان اور بھارت کے تعلقات معمول پر لانے کا خواہاں ہے امید ہے دو طرفہ کوششوں سے پاک بھارت اختلافات دور ہو جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن