نواز شریف کی رپورٹس ہائیکورٹ پیش: صحت مند ہونے تک برطانیہ میں قیام کی سفارش
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس جمع کرادی گئیں۔ میاں نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے میڈیکل رپورٹس ہائیکورٹ میں جمع کروائیں۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے صحت مند ہونے تک برطانیہ رہنے کی سفارش کی گئی ہے۔نواز شریف کے امراض قلب کی ادویات بوقت ضرورت جاری رہیں گی۔کارڈک کنسلٹنٹ سرجن ڈیوڈ لارنس نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس تیار کیں۔رپورٹ کے مطابق سرجن ڈیوڈ لارنس نے کہا کہ نواز شریف کی انجیو گرافی فوری طور پر کروائی جائے۔نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کو برقرار رکھنے کے لیے ماہرین اقدامات کررہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق نواز شریف ہائپر ٹینشن، شوگر اور گردوں کے عوارض میں مبتلا ہیں۔