• news

امریکی انتخابات، ٹرمپ کا مدمقابل کون، 6 ڈیموکریٹک امیدواروں کے درمیان مباحثہ

واشنگٹن(آن لائن )نومبر 2020 میں ہونے والے امریکی انتخابات میں صدر ٹرمپ کے مدمقابل کون ہو گا۔ 6 ڈیموکریٹک امیدواروں کے درمیان مباحثہ ہوا جس میں ٹرمپ کا مواخذہ بھی زیر بحث آیا۔ سینیٹر برنی کا متنازع بیان بھی موضوع کا حصہ تھا۔ مبینہ بیان میں انہوں نے صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل الزبتھ وارین کے حوالے سے کہا تھا کہ کوئی خاتون کبھی صدر کا عہدہ حاصل نہیں کر سکتی جبکہ صدر ٹرمپ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ برنی سینڈرز کی بات پر اعتبار نہیں کرتے۔امریکی ریاست لواکی ایک یونیورسٹی میں ہونے والے اس مباحثے میں 6 امیدواروں کے درمیان خوب گرما گرمی دیکھنے میں آئی، مباحثے میں شامل امیدوار ہیلتھ کیئر اور مفت کالج کی سہولت پر تقسیم نظر آئے۔صدر ٹرمپ کا مواخذہ بھی زیر بحث آیا، سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا کہ انہوں نے کبھی یہ بات نہیں کہی کہ ایک خاتون کبھی امریکا کی صدر نہیں بن سکتی۔ سابق نائب صدر جو بائیڈن واضح طور پر باقی امیدواروں کے مقابلے میں سبقت حاصل کرتے ہوئے نظر آئے۔

ای پیپر-دی نیشن