میجر جنرل بابر افتخار کو مطالعہ اور گالف کا شوق‘ تعلق 81 ویں لانگ کورس سے ہے‘ شمالی وزیرستان بریگیڈ کمانڈر رہے
اسلام آباد /سٹاف رپورٹر/ آرمرڈ کور سے منسلک نئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا تعلق 81ویں لانگ کورس اور آرمرڈ کور سے ہے۔ انہیں 2018 میں میجر جنرل کے عہدے پر ترقی ملی۔ میجرجنرل بابر افتخار اس سے قبل نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں انسٹرکٹر بھی رہے ہیں۔ وہ ملٹری آپریشنز کے ڈائریکٹوریٹ میں بھی ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ وہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور رائل کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اردن کے گریجویٹ ہیں۔ انہیں کمانڈ اور تربیت دینے کا وسیع تجربہ ہے۔ بریگیڈ میجر رہنے کے علاوہ، وہ شمالی وزیرستان میں آرمرڈ بریگیڈ اور انفنٹری بریگیڈ کے کمانڈر کے طور پر بھی تعینات رہے۔انہیں مطالعے اورگالف شوق ہے۔