• news

عمان کے نئے سلطان نے ابو ظہبی کے شیخ سے ہاتھ نہیں ملایا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مسقط (انٹرنیشنل ڈیسک) سلطنت عمان کے نئے سلطان ہیثم بن طارق کے ابو ظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید سے ہاتھ نہ ملانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان سلطان قابوس کے انتقال پر مسقط کے شاہی محل پہنچے جہاں انہوں نے نئے سلطان سے تعزیت کی اور گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔ شاہی محل آمد پر نئے سلطان نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور اور فرداً فرداً مصافحہ کیا، اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے مختصر گفتگو کی جس کے بعد شیخ محمد بن زید روانہ ہونے لگے تو رسمی مصافحہ کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا تاہم شیخ ہیثم بن طارق نے ہاتھ ملانے سے انکار کیا اورآگے کی طرف چلنے لگے۔ اس واقعے کے فوراً بعد عمان کے سلطان اور شیخ محمد بن زید نے بلآخر مصافحہ کیا اور وہاں سے روانہ ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن