• news

ہمیں کشمیرکو نہیں بھولنا چاہیے ، صدرجواہر لال نہرو یونیورسٹی سٹوڈنٹس یونین

نئی دلی(این این آئی)جواہر لال نہرو یونیورسٹی سٹوڈنٹس یونین کی صدر عاشی گھوش نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور اسے دو یونین علاقوں میں تقسیم کرنے کے مودی حکومت کے اقدام کی شدیدمذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق خطاب کے دوران عاشی گھوش نے جامعہ ملیہ میں جاری احتجاج میں شرکت کی اور مظاہرین سے خطاب کیا۔ انہوںنے اس موقع پر کہاکہ ہمیں اپنی جدوجہد میں کشمیر کو نہیں بھولنا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کے ساتھ جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ ہم سے آئین کے تحت حاصل آزادیوں کو چھیننے کی حکومت کی سازش کا حصہ ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن