• news

تحریک انصاف کور کمیٹی نے ’’ان ہائوس ‘‘ تبدیلی کا امکان مسترد کر دیا

اسلام آباد( محمد نواز رضا۔ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے حمایت جاری رکھنے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے وزیر اعظم نے پارٹی کی کمیٹی کو پانچوں اتحادی جماعتوں کی قیادت سے مسلسل رابطہ قائم رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ذرائع کے مطابق کور کمیٹی میں ’’ان ہائوس ‘‘ تبدیلی کے امکان کو مسترد کر دیا گیا اجلاس میں بتایا گیا کہ اتحادی جماعتوں کے تحفظات ضرور ہیں لیکن کوئی جماعت ’’ان ہائوس ‘‘ تحریک کا حصہ بننے کے لئے تیار نہیں اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے پنجاب میں گورنس کے مسائل پر موقف سے آگاہ کیا گیا اجلاس میں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ پنجاب کو اسلام آباد کو ’’ریموٹ کنٹرول‘‘ سے چلانے کے تاثر کو ختم کیا جائے جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں اتحادی جماعتوں کی جانب سے اچانک ناراضی اور تحفظات کے اظہار پر حیرت کا اظہار کیا گیا اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ ’’ان ہائوس ‘‘تبدیلی کسی موو کو ناکام کے لئے پوری پارٹی پوری طرح سرگرم اور چوکنی رہے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس سروسز چیفس کی مدت ملازمت کا معاملہ پارلیمنٹ میں خوش اسلوبی سے حل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کور کمیٹی کو حکومتی کمیٹی نے اتحادیوں کے تحفظات، مطالبات اور وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقاتوں پر بریفنگ دی گئی وزیر اعظم نے اس بات کا عندیہ دیا ہے وہ جلد اتحادی جماعتوں کے قائدین سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے وہ اپنے دورہ کراچی کے موقع پر ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کریں گے وزیر اعظم نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ اتحادی حکومت کی حمایت جاری رکھیں گی س انہوں نے کہا کہ تمام اتحادی بے فکر ہو جائیں ان کے تمام مطالبات پورے ہوں گے،اپنے سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملکی مفاد کو ترجیح دیں گے، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی کا استعفاٰ ایم کیو ایم کا اندرونی معاملہ ہے ایم کیو ایم برملا کہہ چکی ہے کہ وہ حکومت کی بہترین اتحادی ہے،خالد مقبول صدیقی کی جگہ کوئی اور کابینہ میں شامل ہو یا نہ ہو یہ فیصلہ ایم کیو ایم کرے گی یہ تاثر دینا کہ حکومت ختم ہو رہی ہے، اپوزیشن کی خام خیالی ہے،بی این پی مینگل کے تحفظات اپنی جگہ درست ہیں،بی این پی مینگل کے تحفظات دور کرنے کا عمل جاری ہے آئی جی سندھ کی تبدیلی کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ سے بات ہوئی ہے۔آئی جی سندھ کی تبدیلی کا فیصلہ سندھ حکومت کی مشاورت سے کریں گے اتحادیوں کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کا تعاون حاصل کرنے ڈائیلاگ کا سلسلہ جاری رجھا جائے گا وزیر اعظم کہا کہ متنازعہ شہریت بل پر بھارتی مسلمانوں کی آواز پوری دنیا میں گونجے گی دنیا کو بتائیں گے کہ بھارت کتنا سفاک اور ظالم ہے کہ اپنے ہی شہریوں پر ظلم ڈھا رہا ہے، انتہاپسند مودی حکومت کو پوری دنیا میں بے نقاب کریں گے، ہم مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کی آواز بنیں گے، اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گی اجلاس میں ملک بھر میں مزید لنگر خانے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا مزید لنگر خانے غربت زدہ علاقوں میں کھولے جائیں تاکہ رات کو کوئی بھوکا نہ سوئے،پناہ گاہوں کا دائرہ کار بھی بڑھایا جائے، وزیراعظم نے عوامی نمائندگان کو عوام میں رہنے کی ہدایت کی اراکین پارلیمنٹ کے مسائل حل کریں گے وزیراعظم نے عوامی نمائندوں کے مسائل کے حل کے لیے دو رکنی کمیٹی بنادی، عامر کیانی اور عامر ڈوگر عوامی رابطہ کمیٹی کے رکن بنایا گیا ہے دونوں ارکان وزیراعلیٰ پنجاب آفس سے رابطے میں رہیں گے، دونوں ارکان عوامی مسائل براہ راست وزیراعظم، وزیراعلیٰ تک پہنچائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن