ضلع میانوالی میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول قائم کیا جائے
مکرمی! صوبہ پنجاب کے 35 اضلاع میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول گزشتہ کئی عشروں سے قائم ہیں لیکن ضلع میانوالی میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا قیام ابھی تک عمل میں نہیں لایا گیاجس کی وجہ سے عوام میں سخت اضطراب اور بے چینی پائی جا رہی ہے۔ 2012ء سے لیکر آج تک درجنوں مرتبہ اخبارات کے ذریعے ضلعی اور صوبائی اعلیٰ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کرائی گئی ہے لیکن آج تک کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔ ضلع میانوالی کو اس مفید تعلیمی ادارہ سے محروم رکھنا سمجھ سے بالاتر ہے ضلع میانوالی میں ڈی پی ایس کے فوری قیام کے لیے وزیر اعظم عمران خان سے خصوصی استدعا ہے کہ وہ اپنے آبائی ضلع میانوالی میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے قیام کے فوری احکامات صوبائی وزیر تعلیم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو صادرکریں اور ضلع میانوالی کے عوام کی دعائیں لیں اور ضلع کے عوا م کے بچوں کو اچھی تعلیم حاصل کرنے کا موقع دیں۔ (سید لطف علی بخاری موچھ میانوالی)