ایم ایس دھونی سنٹرل کنٹریکٹ سے باہر
لاہور(سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو سنٹرل کنٹریکٹ سے باہر کردیا۔انہوں نے گزشتہ چھ ماہ سے کوئی میچ نہیں کھیلا۔27 کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے، اے پلس کیٹیگری میں کپتان ویرات کوہلی، روہت شرما، جسپریت بمرا شامل ہیں۔