• news

حکومتی اور پی ٹی آئی ترجمانوں کا اجلاس ملتوی عمران 21 جنوری کو سوئٹزرلینڈ جائیں گے

اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ملتوی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس گزشتہ روز طلب کیا تھا۔ اجلاس ملتوی کرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔ اجلاس اب آئندہ ہفتے متوقع ہے۔وزیر اعظم عمران خان21 جنوری کو عالمی اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ جائیں گے ۔وزیر اعظم فورم کی سائیڈ لائنز میں عالمی سربراہوں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ ایران، امریکی اور سعودی حکام سے بھی ملاقاتیں کی جائیں گی

ای پیپر-دی نیشن