پی ٹی آئی سندھ میں مقامی حکومت کا نظام سپریم کورٹ چیلنج کریگی: اسد عمر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ کے مقامی حکومت کے نظام کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرے گی۔ فیصلہ وزیراعظم کی سربراہی میں کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ مقامی حکومت کا نظام عوام کو مقامی سطح پر سیاسی‘ انتظامی اور مالی طور پر بااختیار نہیں کرتا۔