جج ویڈیو کیس: انسداد دہشت گردی عدالت نے حمزہ عارف کی درخواست ضمانت مسترد کر دی
اسلام آباد (نامہ نگار) انسداد دہشتگردی عدالت نے جج ویڈیو کیس کے ملزم حمزہ عارف کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست مسترد کر دی۔ جج شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ، تفتیشی عظمت اور وکیل درخواست گزار پیش ہوئے۔ وکیل نے کہاکہ انسداد دہشتگردی عدالت نمبر ایک کے عدالتی دائرہ کار کی بنا پرضمانت کی درخواست واپس لی گئی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ درخواست گزار نے واپس لینے والی درخواست، اس درخواست کیساتھ منسلک نہیں کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ عدالت ملزم کی درخواست کو مسترد کرے۔