روس نے ایس 400 میزائلوں کی تیاری شروع کر دی، 2025ء تک جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے حوالے کریگا
ماسکو‘ نئی دہلی (آن لائن‘ این این آئی) روسی ڈپٹی چیف آف مشن رومن بابوسکن نے کہا ہے کہ 2025 ء تک تمام ایس 400 فضائی دفاعی میزائل سسٹم بھارت کو فراہم کردیئے جائیں گے۔ ایس 400 میزائلوں کی تیاری کا آغاز ہوچکا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر 22 مارچ اور 23 مارچ کو روس ، چین سہ فریقی کے اجلاس میں شرکت کے لئے روس کا دورہ کریں گے۔ رومن بابوسکن روسی نائب سفیر نے کہاکہ روس کے پاس دنیا کے بہترین دفاعی نظام میں سے ایک ہے اور یہ بھارتی سلامتی کے لئے عمدہ خدمات انجام دے گا۔ایس -400 ، جو ایس -300 کا اپ گریڈ ورژن ہے ، اس سے قبل صرف روسی دفاعی دستوں کو دستیاب تھا۔یہ1990 کے عشرے میں تیار کردہ ایک انٹی ائرکرافٹ ہتھیار کا نظام ہے۔ روس کا الماز سینٹرل ڈیزائن بیورو ایس -300 کے اپ گریڈ کے طور پرتیار کیاجاتا ہے۔ یہ 2007 سے روسی مسلح افواج کے لئے خدمات انجام دے رہا ہے۔ 2017 میں ایس -400 کو دی اکنامسٹ نے "اس وقت بنایا ہوا ایک بہترین دفاعی نظام" قرار دیا تھا۔ سی آئی پی آر آئی کے سینئر محقق سیمون ویزمین کے مطابق ، ایس -400 جدید ترین فضائی دفاعی نظام میں سب سے بہترین ہے۔ بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کرنے کیلئے روس جدید دفاعی میزائل نظام ایس 500پرومیٹیوس کے تجربات جلد کرے گا۔ یہ جیمنگ سٹرائیلتھ طیاروں سے لیس رینج 3500کلومیٹر ہوگی۔