بلدیاتی اداروں میں حقیقی مزدوروں کو نمائندگی دی جائے
مکرمی! ویلج اینڈ نیبر ہڈ کونسل میں جنرل، خاتون کونسلر، کسان/مزدور سیٹوں پر سارے زمیندار کامیاب ہو جائیں گے۔ پنجاب کے ہر گاؤں کی تقریباً آدھی آبادی، محنت کشوں ،مزدوروں پر مشتمل ہے۔ پاکستان میں محنت کش زمینداروں جاگیرداروں کے رحم و کرم پر ہیں۔ بلدیاتی ادارے اور اسمبلیاں جاگیرداروں سے بھری ہیں۔ محنت کش سراپا احتجاج ہیں۔ نئے سے پرانا پاکستان کئی درجے بہتر تھا۔ اسمبلی میں بل پاس کرتے ہوئے جاگیرداروں کو ذرہ برابر رحم نہیں آتا۔ لہٰذا حکومت سے استدعا ہے کہ بلدیاتی اداروں میں مزدور سیٹ پر حقیقی مزدور ہی منتخب کئے جائیں۔ (ماسٹر منظور مغل،جڑانوالہ)