ایک اچھا پیغام
یہ تو آپ جانتے ہیں کہ پاکستان میں جتنے منتخب وزیراعظم آئے‘ کیئر ٹیکرز کی تعداد ان سے دو چار زیادہ ہی ہوگی۔ کسی زمانہ میں بلوچستان کے میر ہزارخان کھوسو کیئر ٹیکر وزیراعظم بنے تو اسلام آباد کی انتظامیہ کے حوالے سے ایک تجویز سامنے آئی کہ فیڈرل ایریا ہونے کے ناطے اسلام آباد کی انتظامیہ باری باری سبھی صوبوں سے آنی چاہئے۔ تین برس کے دورانیے کیلئے آئی جی‘ چیف کمشنر‘ ڈپٹی کمشنر اور دیگر اہم انتظامی افسر کسی ایک صوبہ سے لئے جائیں اور باری باری سب فیڈریٹنگ یونٹس کو موقع دیا جائے۔ تجویز بے شک بہت اچھی تھی۔ نہ جانے کہاں دب کر رہ گئی۔ اس کی افادیت کے پیش نظر پی ٹی آئی سرکار اسے پھر سے زندہ کر دے تو صوبوں کو ایک اچھا پیغام جائے گا۔
٭…٭…٭