• news

سنٹرل کنٹریکٹ کیلئے سخت شرائط‘ کرکٹرز کی دستخطوں پر ٹال مٹول

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) صوبائی سنٹرل کنٹریکٹ / کھلاڑیوں کے دستخطوں کا معاملہ، کنٹریکٹ میں شامل میڈیا پالیسی اور دیگر شرائط کی وجہ سے کرکٹرز کی معاہدے پر دستخطوں کے معاملے پر ٹال مٹول۔ عمر اکمل، کامران اکمل، سلمان بٹ سمیت پانچ کرکٹرز نے ابھی تک معاہدوں پر دستخط نہیں کئے۔ پی سی بی شعبہ ڈومیسٹک کرکٹ نے ستمبر کے آخری ہفتے ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیئے تھے۔ چار ماہ سے زائد کا وقت گذرنے کے باوجود معاہدے پر دستخط نہیں کئے۔ دوسری جانب بورڈ نے کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہ کی ادائیگی معاہدے پر دستخطوں سے مشروط کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن