مہنگائی کنٹرول نہ کرنے پر حکومت کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر کنٹرول نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں مہنگائی کے خلاف اقدامات کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں وفاقی اور صوبائی حکومت کو فریق بنا کر موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مہنگائی پر کنٹرول کرنا وفاقی اور صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ مہنگائی پر کنٹرول نہ کرنا آئین کے آرٹیکل 9 اور 14 کی خلاف ورزی ہے ۔ مہنگائی پر کنٹرول نہ کرنے سے عوام کو مشکلات سامنا ہے۔ عدالت وفاقی اور صوبائی حکومت کو مہنگائی پر کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کرنے کا حکم دے۔ لاہور ہائیکورٹ کا سنگل بنچ پیر کے روز درخواست پر ابتدائی سماعت کرے گا۔