• news

کشمیریوں سے یکجہتی : سکھوں کا بھارتی یوم جمہوریہ پر یوم سیاہ منانے کا اعلان

اسلام آباد، لندن(نیوز رپورٹر+نیٹ نیوز) دنیا بھر میں بسنے والی سکھ تنظیموں نے بھارت کے یوم جمہوریہ کویوم سیاہ کے طور پر منانے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ پاکستان میں بسنے والی سکھ کمیونٹی نے اعلان کیا ہے کہ 26 جنوری کو ملک بھر میں بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایاجائے گا اور بھارت کا غیرجمہوری چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیاجائے گا۔ پنجابی سکھ سنگھ کے سربراہ سردار گوپال سنگھ چاؤلہ نے بتایا کہ بھارتی حکومت کی جہموریت کا جنازہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے، دنیا کی سب سے بڑی جہوریت کے دعویدار ملک میں کئی روز سے اس کے اپنے ہی شہری سڑکوں پر ہیں جو وہاں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے غیر انسانی اور امتیازی سلوک کا بھانڈا پھوڑ رہے ہیں، بھارت میں مسلمان، سکھ، ہندو دلت اورعیسائیوں سمیت کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں، دوسری جانب بھارت کشمیریوں پر بھی مظالم کے پہاڑتوڑ رہا ہے۔ ورلڈ سکھ پارلیمنٹ کے ترجمان سرداررنجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ 26 جنوری کو پوری دنیا میں بھارتی دن کو یوم سیاہ کے طور پر مناکر ہٹلر مودی کا چہرہ بے نقاب کیا جائے گا، پرامن احتجاج کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بے رحم اور سفاک بھارتی حکومت کو کرارا جواب دیا جائے گا۔ انڈین ہائی کمشن کے سامنے احتجاج ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن