مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا بڈگام میں بڑا آپریشن، گھروں میں گھس کر لوگوں کو ہراساں کیا
سرینگر(آن لائن+ نیٹ نیوز) مقبوضہ کشمیر کے ضلع پڈگام میں بھارتی فوجیوں نے بڑے پیمانے پر تلاشی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے پڈگام میں بڑے پیمانے پر تلاشی اور سرچ آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے لوگوں کے گھروں میں گھس کر انہیں ہراساں کرنے کے نئے سلسلے کا آغاز کر دیا ۔ خری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں تلاشی اور سرچ آپریشن جاری تھا ۔ دوسری جانب مسلسل لاک ڈائون کے باعث کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بدستور بند ہے۔ شدید سردی میں اشیائے خوردونوش کی قلت ہے۔