• news

پاکستانی حدود میں 2 طیارے حادثے سے بال بال بچے، ایئر ٹریفک کنٹرولر معطل

کراچی (نیٹ نیوز) پاکستانی حدود میں دو مسافر طیارے خوفناک حادثہ سے بال بال بچ گئے۔ ڈیوٹی پرموجود ائیر ٹریفک کنٹرولر کو معطل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق ائیرٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت کے باعث پی آئی اے اور غیرملکی ائیرلائن کے طیارے آمنے سامنے آگئے، پائلٹس نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں طیاروں کو حادثہ سے بچایا۔ پی آئی اے کی پرواز اسلا م آباد سے کرا چی جا رہی تھی۔ غیرملکی ائیر لائن کی پرواز دہلی ریجن سے ہوتی ہوئی نواب شاہ سے گزر رہی تھی۔ قومی پروازلینڈ نگ کیلئے بلندی سے نیچے آرہی تھی۔ ذرائع کے مطابق طیارہ 35 ہزار فٹ بلندی پر تھا جبکہ غیرملکی ائیرلائن کی پرواز 40 فٹ بلندی پرتھی، فاصلہ 5 میل سے کم رہ گیا تھا جس پر پی آئی اے کپتان اپنے جہاز کو تیزی سے نیچے کی طرف لے گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرا کپتان اپنے طیارے کو تیزی سے چار ہزار فٹ بلندی پر لے گیا، سول ایوی ایشن نے واقعہ کا نوٹس لیکر ڈیوٹی پرموجود ائیر ٹریفک کنٹرولر کو معطل کر دیا جبکہ تینوں اے ٹی سی کو بھی ڈیوٹی سے ہٹا کر تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن