• news

سعودی عرب میں پہلے صحرائی پولو ٹورنامنٹ کا افتتاح

لاہور(سپورٹس ڈیسک) سعودی عرب کے تاریخی مقام العلا میں دنیا کے پہلے صحرائی پولو ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ العلا رائل کمیشن نے سعودی پولو آرگنائزیشن کے تعاون سے طنطورۃ سیزن 2 کے تحت اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ہے۔الشرق الاوسط کے مطابق العلا کے صحرائی پولو مقابلے میں نمایاں عالمی کھلاڑی شرکت کررہے ہیں جن میں ایڈولوو گامبیاسو شامل ہیں جو پوری دنیا میںپولو کے معروف کھلاڑی مانے جاتے ہیں۔وہ لیڈو لوینا ٹیم کے بانی ہیں اور اس وقت پولو کے عالمی چیمپئن بھی ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن