پاکستان‘بنگلہ دیش کی ٹیموں‘ شائقین کو بھرپور سکیورٹی دینگے: محمد نوید
لاہور(نمائندہ خصوصی)ایس ایس پی آپریشنز لاہور محمد نوید نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں سمیت شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ سابق پاک سری لنکا میچز کے ایس او پیز کے مطابق پاک بنگلہ دیش کرکٹ میچزمیں پہلے سے بہتر سکیورٹی انتظامات کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی سیریز کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس کے دوران کیا۔ ایس پی سکیورٹی لاہور بلال ظفر، ایس پی سی آئی اے، ایس پی اے وی ایل ایس، ایس پی سکیورٹی ون سمیت متعلقہ ایس پیز اور دیگرپولیس افسران نے اجلاس میںشرکت کی ۔محمد نوید نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں، شائقین کرکٹ کے تحفظ اور پارکنگ انتظامات بارے جامع سکیورٹی پلان مرتب کیاگیاہے۔ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز کئے جارہے ہیںاورشہر کے مختلف اہم مقامات پر سنیپ چیکنگ کی جائیگی۔ میچز کے پرامن اور خوشگوار ماحول میں انعقاد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں؎